ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فضائیہ نے 71 کی جنگ کے غازیوں اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دستاویزی فلم کا اجراءکر دیا

پاک فضائیہ نے 1971 کی جنگ کے غازیوں اور شہداءکو زبردست خراج عقیدت پےش کرنے کےلئے جری کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم کا اجراءکر دےا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے1971 کی جنگ کے غازیوں اور شہداءکو زبردست خراج عقیدت کرنے کےلئے جنگ 1971 کے جری کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم کا اجراءکر دےا ہے ،دستاویزی فلم پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے تیار کی ہے دستاویزی فلم میں پاک فضائیہ کے جانباز ہوابازوں، جوانوں کے ناقابل فراموش کردار کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے ہوابازوں، جوانوں نے دشمن کے خلاف جرات اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیںدستاویزی فلم عہد کی تجدید ہے کہ پاکستانی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیںمادرِ وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے سے بڑا کوئی مقدس نصب العین نہیں، مسلح افواج کا عزم دستاویزی فلم غماز ہے کہ ہمارے شہداءکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ہمارے اسلاف کی عظیم، لازوال قربانیوں کو تاریخ کے جلی حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں