English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی میڈیا نے اپنے ملک میں کمزور ہوتی جمہوریت کا ہی بھانڈہ پھوڑ دیا

امریکی میڈیا نے اپنے ملک میں کمزور ہوتی جمہوریت کا ہی بھانڈہ پھوڑ دیا ‘ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اپنے ہی جمہوری بحران سے نبرد آزما ہو نے کے باعث جمہوریت کے لیے مشعل بردار نہیں ہو سکتا‘‘ایسے میں جب صدر بائیڈن عالمی ڈیموکریسی سمٹ کی میزبانی کر رہے ہیں، یہاں ہماری اپنی جمہوریت ٹوٹ رہی ہے‘ جب آپ کے اپنے ہی گھر میں آگ لگی ہو تو آپ جمہوریت کے لیے مشعل بردار نہیں بن سکتے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے کثیر الاشاعت اخبار یو ایس اے ٹوڈے کے ایک مضمون میں ووٹنگ کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ،بلیک ووٹرز میٹر کے شریک بانی کلف البرائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے میں جب صدر بائیڈن عالمی ڈیموکریسی سمٹ کی میزبانی کر رہے ہیں، یہاں ہماری اپنی جمہوریت ٹوٹ رہی ہے، جب آپ کے اپنے ہی گھر میں آگ لگی ہو تو آپ جمہوریت کے لیے مشعل بردار نہیں بن سکتے۔مضمون میں کہا گیا کہ جمہوریت کے ماہرین اور اس کی وکالت کرنے والوں کے لئے یو ایس کیپیٹل کی شورش امریکا کی جمہوریت میں وسیع تر خامیوں کی واضح مثال تھی، اس شورش میں ایک مشتعل ہجوم نے آزادانہ اور منصفانہ صدارتی انتخابات کی توثیق کو روکنے کی کوشش کی۔ مضمون کے مطابق ناقدین کو خدشہ ہے کہ اگر صدر جو بائیڈن کی سربراہی کانفرنس اور کھلے معاشروں کے تحفظ کی وسیع تر کوشش کو کامیاب کرناہے تو امریکا کو سب سے پہلے مثال پیش کرکے رہنمائی کرنی چاہیے اور اپنی ناکامیوں کو دور کرنا چاہیے۔ مضمون میں مزید کہا گیا کہ اس میں دیگر اندرونی پریشانیوں میں بے تحاشا غلط معلومات، وسیع پیمانے پر عوامی عدم اعتماد اور بڑھتی ہوئی سیاسی پولرائزیشن بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے