واشنگٹن: امریکی فضائیہ نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے 27 اہلکاروں کو برطرف کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے اگست میں تمام فوجی اہلکاروں کے لئے ویکسین لگوانا لازمی قراردیا تھا، جس کے بعد حاضر سروس اہلکاروں کی بڑی تعداد ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکی ہے، تاہم امریکی فضائیہ کے کچھ لوگوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد انہیں نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔
امریکی فضائیہ کی ترجمان کا کہنا تھا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پر 27 اہلکاروں کو برطرف کردیا، برطرف اہلکاروں کو موقع دیا گیا تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوانے کی وجوہات بتائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
خیال رہے کہ ویکسین لگوانے سے منع کرنے پر حاضر سروس اہلکاروں کی برطرفی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

