English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں شرح سود بڑھا کے 9.75 کردی گئی

القمر

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصداضافہ کردیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود ایک فیصد
اضافے کے بعد 9اعشاریہ 75فیصد مقررکردی گئی ہے۔

اس طرح شرح سود20ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچا دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور تجارتی خسارےمیں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
نومبرمیں مہنگائی 11.5 فیصدتک ہوگئی۔ عالمی سطح پراجناس کی زائدقیمتوں سےتجارتی خسارہ بڑھا۔ گوکہ کہ اسٹیٹ بینک نے معاشی ترقی
کی رفتاررواں مالی سال 4سے 5 فیصدرہنےکاامکان ظاہر کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے شرح سود میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا ہے۔ جنوری میں پاکستان کو قرضہ فراہم
کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کا اجلاس ہونا ہے اس لیے حکومت جلد از جلد ان کی تمام شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہتی ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ رکی ہوئی پچھلی اور اگلی دونوں اقساط ملا کے تقریبا ایک ارب ڈالرز پاکستان کو جاری کر دیے جائیں گے۔
خیال رہے پہلے ہی پاکستان کا تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالرز سے کہیں زیادہ ہو چکا ہے۔ ہماری برآمدات اور درآمدات میں بھی واضح فرق ہے۔ اور
درآمدات میں اضافہ ہونے کے سبب تجارٹی خسارہ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

چند روز پہلے تک وفاقی حکومت کے قرضے 40 ہزار ارب روپے سے بھی زائد کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھے گئے،، پی ٹی آئی حکومت نے
اخراجات پورے کرنے کے لیے اوسطا ہر روز 13 ارب 13 کروڑ روپے قرض لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے