English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ نواز کا خانیوال میں پیپلزپارٹی امیدوار کے گھر پر حملہ

مسلم لیگ نواز کا خانیوال میں پیپلزپارٹی امیدوار کے گھر پر حملہ, مقدمہ درج ,تفصیل کے مطابق ضمنی الیکشن پی پی 206خانیوال میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید واثق سرجیس کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی پولیس خانیوال نے مقدمہ نمبری 906/21درج کیا ہے جس میں مسلم لیگ نواز کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء تارڈ سمیت سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر,سابق ایم پی اے وحید آرائیں, شہزاد مقبول بھٹہ,قیصر مہے, سعد کانجو, ریحان خان سابق کونسلر, شیخ طارق, عامر سعید, مقصود ماکھا,سلطان گجر, راؤ اکمل کو نامزد اور پچاس نا معلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے مدعی فریق کی درخواست کے مطابق مذکورہ افراد شام چار بجے آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر چک شہانہ روڈ پر واقع اس کے گھر در نجف پر جہاں انتخابی دفتر بنایا ہوا ہے حملہ آور ہوئے ورکرز خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا قتل کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ دفتر خالی کر دو ورنہ جان سے مار دینگے وجہ عناد یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی الیکشن کمپئن اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے خوفزدہ اور پریشان کرنے کیلئے حملہ آور ہوئے ہیں۔

پی ایم ایل این کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء تارڈ طلال چوہدری اور دیگر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی خواتین ووٹرز کو خرید رہی تھی دو ہزار فی ووٹ کے عوض قرآن پاک پر ہاتھ رکھوا کر پیسے بانٹے جا رہے تھے ہمارے ورکرز نے چک شہانہ روڈ پر ووٹ کی منڈی کی نشاندہی کی احتجاج کیا جس پر یہ جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہم مذمت کرتے ہیں ہر صورت میں ووٹر کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے