ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کی زیر صدارت سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبہ سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے لاہور اور ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہیں، منصوبوں میں ماحول دوست مٹیریل کا استعمال کیا جائے، اور گرین اربنائزیشن ماڈل ملک کے دوسرے شہروں میں بھی استعمال کیا جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور معاشی ترقی کے لیے شروع کئے ہیں، حکومت غیر فعال اثاثوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنا رہی ہے، منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور ان کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا بلا جواز ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں