پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں وژن کے تحت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر صوبائی مشیر کھیل ارباب لطف اللہ کی زیر نگرانی ملک کی تاریخ میں پہلی بار گراس روٹ لیول پر فٹبال کے فروغ اور دیہی و شہری علاقوں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں فرسٹ سیزن سندھ سپر لیگ آف فٹبال کی تیاریاں جس میں 6شہروں کی 8فرنچائز شرکت کرینگی جس میں کراچی روئلز، حیدر آباد ٹائیگرز، لاڑکانہ لیو پرڈز، سکھر ڈولفن، میر پور خاص ایگل، بینظیر آباد لائنز، کورنگی چیلنجرز، لیاری فائٹرز و دیگر شامل ہیں محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے تحت 9جنوری سے شروع ہونیوالے ایونٹ میں سابق کپتان قومی فٹبال ٹیم کلیم اللہ، آرگنائزنگ سیکریٹری سابق کوچ قومی فٹبال ٹیم ناصر اسماعیل، ہیڈ آف ٹیکنیکل سابق نیشنل ایتھلیٹ میجر محمود، ہیڈ آف سیکورٹی سندھ اولمپکس ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، ہیڈ آف لیگل اینڈ فنانس نیشنل کیمپ ایتھلیٹ فرخ خان، ہیڈ آف مارکیٹنگ بانی و صدر فٹبال کلب کراچی حمزہ فاروق، ہیڈ آف کارپوریٹ مقرر کر دیئے گئے، ایونٹ 21جنوری 2022تک جاری رہیگا اس سلسلے یں جلد پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائیگی۔
صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان ارباب لطف اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سندھ میں کھیلوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

