English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشین چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے بنگلا دیش کو 9-0سے شکست دے دی

کراچی :رپوٹ ( سید وزیر علی قادری ) ڈھاکا بنگلا دیش میں کھیلی جانے والی ایشین چیمپینز ٹرافی کے دوسرے روز بھارت نے میزبان ملک بنگلادیش کو صفر کے مقابلے 9گول سے شکست دیدی۔ جب کہ دوسرے میچ میں جاپان اور کوریا کا میچ 3-3گول سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا کل ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2بج کر30منٹ پر شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں ایشیا کی 5بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان ،بھارت،جاپان،کوریا اور بنگلادیش شامل ہیں۔ ملائیشین ٹیم کووڈ کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے