English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن چھین گئی

کراچی :رپوٹ ( سید وزیر علی قادری ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن چھن گئی ہے اور وہ تنزلی کے بعد3نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی ہیں جس کے مطابق ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔آسٹریلیا ہی کے اسٹیون اسمتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے بولرز کی فہرست میں پہلے اور بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا تیسرا نمبر ہے۔پاکستان کے ساجد خان 52درجے بہتری کے ساتھ 49ویں نمبرپر آگئے جبکہ حسن علی ٹیسٹ بولرز میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔محدود اوورز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو میچز میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باعث پاکستان کے کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بدستور چوتھے نمبر پر موجود ہیں، بابراعظم گزشتہ5میچزمیں صرف 34رنز بنا سکے ہیں۔ٹی 20رینکنگ میں ڈیوڈ ملان پہلے، ایڈن مارکر دوسرے، لوکیش راہول پانچویں، ایرون فنچ چھٹے،ڈیون کونوے ساتویں، جوز بٹلرآٹھویں ، ون ڈر ڈوسین نویں اور مارٹن گپٹل دسویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں پہلی 8پوزیشن پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ پاکستان کے شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں وانندو ہسارنگا پہلے، تبریز شمسی دوسرے اور ایڈم زمپا چوتھے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے