English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ

شہر قائد میں رواں سال کے دوران 2 ہزار سے زائد شہری قیمتی گاڑیوں سے محروم ہوگئے تاہم کئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود کوئی گینگ یا ملزم پکڑا نہیں گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رواں سال کے دوران شہر بھرسے 2 ہزارسے زائدگاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔پولیس چوری اور چھینی جانے والی صرف 25فیصد گاڑیاں ہی برآمد کر سکی ، مختلف کارروائیوں میں برآمدکی گئی گاڑیوں کی تعداد470 ہے۔

رواں سال سب سے زیادہ 217گاڑیاں اکتوبرمیں چوری اور چھینی گئیں جبکہ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ رواں سال 2ہزارکے قریب گاڑیاں چھینی گئیں۔کئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود کوئی گینگ یا ملزم پکڑا نہیں گیا، جس کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھ گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ بیشترگاڑیاں اندرون سندھ اوربلوچستان اسمگل کر دی جاتی ہیں۔

یاد رہے دو ماہ قبل سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی(سی پی ایل سی)کی مرتب کردہ اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ستمبر کے دوران 23 فور وہیلر چھین لیے گئے جبکہ 191 چوری ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 4،009 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ ان میں سے 447 موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ اس کے علاوہ ، گزشتہ ماہ شہر میں 2،190 موبائل فون لوٹے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے