ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں حالات بگڑرہے ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد( آن لائن ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات بگڑتے جارہے ہیں، سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو انسانی بحران سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے، اس بحران سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ متاثر ہوگا، صورتحال خراب ہونے سے دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع مل جائے گا ، مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کی استطاعت نہیں، انسانی بحران پیدا ہونے کے نتیجے میں افغان مہاجرین کی یلغار ہوسکتی ہے، ضرورت کی اشیاء افغانستان کا رخ کریں گی تو پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔ بدھ کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کا حتمی جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وزارتِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں