English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: مسافر بس دریا میں جاگری ڈرائیور سمیت 9 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آندھراپردیش میں پل سے دریا میں گرنے والی بس

امراوتی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مسافروں سے بھری ہوئی بس تیز رفتاری کے باعث دریا میں جاگری، ،جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ بھارتی ریاست آندرا پردیش کے ٹاؤن جنگریڈی گودام جانے والی بس کو پیش آیا ، جس میں سوار 9 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر بس دریا پر بنے پل کی آہنی دیوارسے ٹکرا کر دریا میں جاگری جس کی گہرائی 25 فٹ سے زائد بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جب کہ بس میں سوار 5خواتین سمیت 8مسافر بھی جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے جو بس کے پانی میں ڈوبنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے