English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارات میں یہودی بچوں کا تربیتی کیمپ

القمر

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں یہودی بچوں کے 10روزہ تربیتی کیمپ کا آغازہوگیا ۔ دبئی میں واقع منی معجزات یہودی پری اسکول میں منعقدہ کیمپ گان ایزی میں شرکاکو یہود کی تاریخ اور مذہبی طریقوں کے اسباق پڑھائے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں میں شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات میں مقیم ربی لیوی ڈچمین نے اپنے بیان میں اس اقدام کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ابراہیمی کا براہِ راست نتیجہ ہے اور ہم اس کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کیمپ گان ایزی دنیا بھر میں درجنوں مقامات پر منعقد ہوتاہے ،جب کہ اسے متحدہ عرب امارات میں یہودی بچوں کو ان کے مذہبی ورثے کے بارے میں سکھانے کے لیے امریکا اور فرانس کے تعاون سے پیش کی جارہا ہے۔ یہ کیمپ 22دسمبر تک جاری رہے گا اور اس میں شرکت کے لیے 50 سے زیادہ بچوں نے ناموں کا اندراج کیا گیا ہے۔ ربی ڈچمین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پرورش پانے والے یہودی بچوں کے لیے کھیل کا پانسا پلٹنے والاہے۔اگرچہ متحدہ عرب امارات میں یہودی برادری 2020 ء کے وسط میں اسرائیل اور ابوظبی کے درمیان باضابطہ طور پرسفارتی تعلقات کے قیام سے پہلے بھی موجود تھی لیکن معاہدہ ابراہیمی پر دست خط دنیا بھر کے یہودکے لیے ایک اشارہ تھے کہ امارات ان کے لیے ایک اچھا گھر بنا سکتا ہے۔ یہودی خاندانوں کے لحاظ سے اچانک متحدہ عرب امارات نقشے پرآگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے