لاہور: پنجاب کے شہر جھنگ کا رہائشی سات سالہ بچہ سرکاری اسکول کے اساتذہ کی جانب سے زبردستی نکالے جانے پر والد کے ہمراہ عدالت پہنچ گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری اسکول سے چوتھی کلاس کے طالب علم کو زبردستی نکالے جانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چھوٹا بچہ والدہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا جبکہ عدالت نے سی ای او جھنگ سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔
درخواست میں بچے کی والدہ نے مؤقف اختیار کیا کہ میں بیٹے کو پڑھا لکھا کر بڑا آدمی بنانا چاہتی ہوں لیکن میرے بچے اظہر کو سرکاری اسکول کی استانی نگہت نے زبردستی نکال دیا ہے۔ والدہ نے عدالت سے درخواست کی کہ بیٹے کو متعلقہ اسکول میں دوبارہ داخلہ دینے کا حکم صادر کیا جائے تاکہ میرا بیٹا دوبارہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے۔

