English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امارات نے امریکا سے 23ارب ڈالر کا معا�د� معطل کردیا

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے امریکا سے ہتھیاروں اور ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ معطل کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے ایف 35طیاروں کے استعمال سے متعلق سوال پر ابوظبی حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری کے منافی قرار دیااور واشنگٹن کے ساتھ 23ارب ڈالر ڈالر کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اماراتی ذرائع ابلاغ نے اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے بتایاکہ واشنگٹن کے ساتھ ہتھیاروں اور طیاروں سے متعلق معاہدے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے اور عالمی ذرائع ابلاغ پر ایرانی جوہری معاہدے کے تناظر میں اسرائیل اور امریکا کے اختلاف کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ اس سے قبل امارات نے فرانس کے ساتھ 15.8ارب ڈالر کی مالیت کے 80 رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ ان حالات کے سیاق و سباق میں ابوظبی حکومت کا فیصلہ انتہائی غیر معمولی ہے اور اس سے حکومت کا جھکاؤ معلوم ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کو 50 ایف 35 طیاروں کی مجوزہ فروخت کا معاملہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے آخری سال میں سامنے آیا تھا۔ 23 ارب ڈالر کے اس دفاعی معاہدے میں 18 جدید ڈرون سسٹم اور فضا سے فضا اور فضا سے زمین تک مار کرنے والے اسلحہ کی فروخت بھی شامل ہے۔اس معاہدے کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ابراہیمی سے بھی مربوط کیا گیا تھا۔ ٹرمپ کی ثالثی میں امارات کے علاوہ بحرین، مراکش اور سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدے کیے تھے۔دوسری جانب امریکا کاکہنا ہے کہ معاہدہ پر تعطل کے باوجود امارات کے ساتھ معاملات پر ملاقاتیں معمول کے مطابق آگے بڑھیں گی۔ امریکا جدید دفاعی ضرورتوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا ترجیحی فراہم کنندہ ہے اور مستقبل میں ایف35 طیاروں کے لیے بات چیت دوبارہ ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے