سندھ کی سیاسی صورت حال میں تیزی سے تبدیلی آنے لگی ہے. ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے وفد نے فنکشنل لیگ ہاؤس کا دورہ
کیا. جی ڈی اے کے رہنماؤں سے اہم ملاقات میں بلدیاتی ترمیمی بل کی واپسی تک مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا.
ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القدیر خانزادہ ، ابوبکر ، معید انور ، ایم پی اے غلام جیلانی نے فنکشنل لیگ
سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم، جی ڈی اے کے مرکزی رہنما اور پاکستان پیپلز
پارٹی ورکرز کے سربراہ ڈاکٹر صفدر عباسی ، فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینیر بیریسٹر ارشد شر بلوچ سے ملاقات
کی .
آل پارٹیز کانفرنس میں جی ڈی اے کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا. رہنماؤں میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف جماعتوں کے درمیاں کوآرڈینیشن
کمیٹی بنانے اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی زیادتیوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا.
اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف سندھ بھر کے عوام کو یکجا کرنا ہوگا اور اس بل کی مخالفت
کرنے والی تمام جماعتوں کو یکجا ہوکر احتجاج کرنا ہوگا۔
