English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں تمام اسکول 23 دسمبر سے بندکرنے کا حکم

لاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب کے تمام اسکول 23 دسمبر سے 4 جنوری تک بند رکھنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک اسکول بند کرنے کا حکم دے دیا۔ پنجاب حکومت نے عدالت کو 23 دسمبر سے چار جنوری تک سکول بند کرنے یقین دہانی کروا دی۔

عدالت نے پنجاب حکومت سے آئندہ سماعت پر نوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ 23 دسمبر سے 4 جنوری تک اسکول بند رکھے جائیں، اس سے اسموگ میں مزید بہتری ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے