English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق

بغداد:عراق میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

شمالی عراق کے نیم خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شدید سیلاب آنے سے کم از کم آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی گورنر امید خوشناؤ نے کہا کہ متعدد رہائشی علاقوں میں رات بھر ہونے والی شدید بارش کے بعد جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، سیلاب کی وجہ سے سات افراد ہوئے اور ایک شخص آسمانی بجلی گرنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد اور نقصان کی حد کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

ترجمان محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ دفاع نے لوگوں کو مطالبہ کیا کہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں کیوں کہ اب بھی شدید سیلاب کا خدشہ ہے اور بارش کے امکانات ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے بہت سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں خشک سالی کے ساتھ ساتھ بارش کے طوفانوں کی شدت میں اضافے کا امکان بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عراق میں سماجی اور اقتصادی تباہی کا خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے