English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر قیمت پر کرینگے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

القمر

ٹنڈوآدم (پ ر)عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہرقیمت پر کریں گے ،پاک فوج سمیت اہم عہدوں سے قادیانیوں کو نکالاجائے ،مسلمان ختم نبوت کی ممبر سازی میں بھرپور حصہ لیں ،جامعہ حمادیہ قاضی کالونی کی جانب سے عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا محمد اعجاز مصطفی ،سیدانوار الحسن شاہ،جمعیت علما اسلام( ف) کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ،مولانا عبدالحی ہالیجوی ،قاری محمد طیب ہالیجوی ،مولانا اسداللہ کھوڑو،مفتی محمد طاہر مکی علامہ محمد راشد مدنی نے کہا ہے کہ دین اسلام کی بنیاد ختم نبوت ہے بنیاد کا تحفظ عمارت کا تحفظ ہوتا ہے ،مسلمان آپس کے مسلکی اختلافات کو ترک کرکے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے تعاقب میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دست و بازوبنیں۔مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ ملک بھر میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی ممبر سازی جاری ہے مسلمان جان ہتھیلی پر رکھ کر ختم نبوت کے ممبر بنیں ،کانفرنس میں مولانا تجمل ،مولانا ابرار،قاری امجد مدنی،مفتی انیس ،جمعیت علما اسلام س کے مولانا عثمان سموں ،جماعت اسلامی کے پروفیسر احمد بلال غوری ،حافظ محمد زاہد حجازی ،حافظ محمد طارق حمادی ،حاظ نذیر حسین طلحہ مدنی ،حافظ عبدالرحمن الحذیفی نے خطاب میں کہا ہے کہ قادیانیوں نے آج تک خودکو اقلیت تسلیم نہ کرکے پاکستان سے بغاوت کا ثبوت دیا ہے سرکاری سطح پر قادیانیوں کو پابند بنایاجائے کہ یہ آئین کی پاسداری کریں یا خود کو باغی تسلیم کریں ،سندھ کے مشہورومعروف نعت خواں لال محمود اسعد ہالیجوی نے ختم نبوت پر کلام سناکر مجمع کو گرمادیا ،کانفرنس میں حافظ نذیر حسین نے قرارادوں میں مطالبہ کیا کہ قادیانی جہاد کے منکر اور پاک فوج کا ’’لوگو‘‘ایمان تقویٰ کے بعد جہاد فی سبیل اللہ ہے لہٰذا قادیانیون کو پاک فوج سمیت ملک بھر کے اہم اداروں سے نکالاجائے ،پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے ،توہین رسالت قانون کو ختم کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کی سازش کرنیوالوں پر مسلمان نگاہ رکھے ہوئے ہیں ،حکومت ہوش کے ناخن لے اور توہین رسالت قانون میں کسی بھی قسم کی ترمیم سے باز رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے