ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قوم سقوطِ ڈھاکا کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ، پروفیسر احمد بلال

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ انتظام سقوطِ ڈھاکا کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی،جس میں طلبا و طالبات نے ملی نغمے، شاعری، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر حرا پبلک اسکول پروفیسر احمد بلال غوری نے سانحہ مشرقی پاکستان پر روشنی ڈالی ۔ان کا کہنا تھا کہ جب جب وطن کو ضرورت پڑی شہیدوں نے اپنے لہو سے اس وطن کو سیراب کیا ہے، یقینا شہید کی موت قوم کی حیات ہے، وطن عزیز دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے ہمیں اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے غداروں پر نظر رکھنی ہے اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بناناہے۔پوری قوم شہیدوں کو سلام پیش کر رہی ہے اور عہد کررہی ہے کہ جب بھی اس وطن کو ہماری ضرورت پڑی ہم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں