English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کم از کم 30 سے 35 فیصد تک اضافی بجلی ہونی چاہیے خالد منصور

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کم از کم 30 سے 35 فیصد تک اضافی بجلی ہونی چاہیے ‘پاکستان کو انڈسٹریل ملک بنانے کا سوچ کر بجلی کی پیداوار بڑھائی گئی‘ پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی نہیں پیدا کی گئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خالد منصور کا کہنا تھا بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کم از کم 30 سے 35 فیصد تک اضافی بجلی ہونی چاہیے لیکن پاکستان کو انڈسٹریل ملک بنانے کا سوچ کر بجلی کی پیداوار بڑھائی گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد  چوہدری نے کہا تھا کہ پچھلے دور میں ضرورت سے زیادہ بجلی بنا دی گئی تھی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ تمام بجلی منصوبے پالیسی کے مطابق اور نیپرا کی منظوری سے لگے، جب کرپشن کے الزام لگائے گئے تو چین کی طرف سے میٹنگز میں یہ کہا جاتا تھا کہ ایسے الزامات کیوں لگائے جاتے ہیں۔اس سے پہلے وفاقی وزیر مراد سعید نے الزام لگایا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں کرپشن کی گئی لیکن سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اس کی تردید کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے