ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوڑ میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

باجوڑ: ماموند کے علاقے کمرسر میں بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بم دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے شہریوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سڑک کنارے نصب تھا جو پھٹ گیا، جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں