ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 872 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 2 مریض انتقال کرگئے جب کہ 259 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 108 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 589 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 52 ہزار 647 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 90 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 575 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 649 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 65 ہزار 866 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 164 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 925 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 58 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 28 ہزار 181 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 976 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 683 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 907 اموات اور 1 لاکھ 74 ہزار 386 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 259 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 298 ہے۔ اسلام آباد میں 964 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 997 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 640 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 53 ہے۔ آزاد کشمیر میں 745 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 842 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 551 جب کہ فعال کیسز کی 42 ہے۔ صوبے میں 363 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 146 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 428 جب کہ فعال کیسز 13 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 229 مریض صحت یاب ہوئے۔

