English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

او آئی سی اجلاس: پاکستان کی افغانستان کے معاملے پر 6 نکاتی فریم ورک کی تجویز پیش

اسلام آباد: پاکستان نے افغان عوام کی مدد کیلئے 6 نکاتی فریم ورک کی تجویز پیش کر دی ۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں افغان عوام کی مدد کیلئے6 نکاتی فریم ورک کی تجویز پیش کی جن میں کہاگیاکہ او آئی سی ممالک کو فوری طور پرافغان عوام کی مدد کرنا ہوگی۔

 افغانستان میں تعلیم، صحت وتکنیکی شعبوں میں سرمایہ کاری کرناہوگی، یواین اور او آئی سی کا گروپ بنا کر افغانستان کو جائز بینکنگ سہولیات تک رسائی میں مدد دی جائے۔

تیسری تجویز میں کہاگیاکہ افغان عوام کوخوراک کی فراہمی و فوڈ سیکیورٹی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

چوتھی تجویز کے مطابق انسداد دہشتگردی و منشیات کے خاتمے کیلئے افغان اداروں کی استعدادکار بڑھائی جائے۔پانچویں تجویز دی گئی کہ افغانستان میں انسانی حقوق، خواتین و لڑکیوں کے حقوق کےافغان حکام کےساتھ انگیج کیا جائے۔تجو یز کہاگیاکہ افغانستان میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئےافغان حکام سے ےمل کرکام کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے