نوشہرہ:خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل کونسل چیئرمین شپ کے انتخابات میں بلے اور تیردونوں پر مہر لگادی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل نوشہرہ کی کونسل چیئرمین شپ کے لئے اپنے بیٹے اسحاق خٹک کے انتخابی نشان بلے اور بھتیجے احد خٹک کے انتخابی نشان تیردونوں پر مہر لگادی ۔
انتخابات میں پرویز خٹک کا بیٹا تحریک انصاف اور بھتیجا پیپلز پارٹی کی طرف سے چیئرمین شپ کے الیکشن میں امیدوار تھے۔
تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پرویزخٹک کے ساتھ دلچسپ صورتحال ہوئی ہے عوام انتخابی نشان کو یادرکھتے ہیں اسی کو ووٹ دیتے ہیں پرویزخٹک نے شاید انتخابی نشان دیکھنے کی بجائے نام دیکھ کر ووٹ دیا۔
خیال رہے جب پرویز خٹک ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن پہنچے تو ووٹرز نے گھیر لیا اور شکایتیں لگانے لگے، جس کے بعد وفاقی وزیر نے شکاتیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

