ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا افغانستان کےلئے ایک ارب ڈالر امداد کااعلان

اسلام آباد: سعودی عرب نے افغانستان کےلئے ایک ارب ڈالر امداد کااعلان کر دیا ۔

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان کے لئے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اجلاس کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کم ترین وقت میں اس اجلاس کا انعقاد کیا، اہم ترین اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کے مشکور ہیں، اجلاس میں شرکت پر او آئی سی سیکریٹری جنرل اور دیگر کے شکر گزار ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا، افغانستان میں خواتین، بچوں سمیت تمام عوام مشکلات کا شکار ہیں، افغانستان میں معاشی بحران مزید سنگین ہوسکتاہے، وہاں کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں۔

 سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، افغانستان میں کشیدہ صورتحال کے خطے اور دنیا پراثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں