ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا میں بارش اور سیلاب سے 22 ہزارافراد بے گھر ہو گئے

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشیا میں ہونے والی موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 22 ہزار سے زاید افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے ملائیشیا کی ایک سرکاری ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ 8 ریاستوں اور خطوں میں تقریباً 22ہزار سیلاب متاثرین کو ویب سائٹ پر درج کیا گیا جن میں سے 10ہزار سے زیادہ مرکزی ریاست پہانگ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی صبح 6 وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی جس کے نتیجے میں کوالالمپوراور اس کے آس پاس کے درجنوں بس روٹس منسوخ کر دیے گئے اور بندرگاہی شہر کلونگ جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔

The post ملائیشیا میں بارش اور سیلاب سے 22 ہزارافراد بے گھر ہو گئے first appeared on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں