English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شبلی فراز پرحملہ‘شیخ رشید نے آئی جی پختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی‘ واقعے میں زخمی ہونے والے شبلی فراز کے ڈرائیور اور گارڈ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں فائرنگ کی گئی ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ شبلی فراز حملے میں محفوظ رہے بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہوا‘ جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان پر کوہاٹ جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے