English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چلی میں 35 سالہ گیبریل بورک صدر منتخب

سانتیاگو : جنوبی امریکی ملک چلی میں سابق طالب علم رہنما گیبریل بورک کو محض 35 برس کی عمر میں صدر منتخب کر لیے گئے۔

  غیر ملکی  خبر رسا ں  ادارے   کے مطابق صدارتی انتخابات میں بورک نے ڈالے گئے کْل ووٹوں میں سے قریب 56 فیصد حاصل کیے۔

 وہ بائیں بازو کے انتخابی اتحاد کی جانب سے امیدوار تھے۔ ان کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے حریف خوسے انتونیو کاست نے قریب 44 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اپنے نتائج کے سبب ماہرین ان انتخابات کو چلی کے 1990ء میں جمہوریت کی طرف لوٹنے کے بعد سے اب تک کے اہم ترین انتخابات قرار دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے