ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، دونوںسیمی فائنل منگل کوکھیلے جائینگے

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں دونوںسیمی فائنل (آج)منگل کو کھیلے جائینگے ۔ پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا ، دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جاپان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 21 دسمبر بروز منگل کو ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں