کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے محمد حریرہ نے ٹرپل سنچری اسکور کی۔محمد حریرہ قومی ٹیم کے سابق کپتان آل رائونڈر شعیب ملک کے بھتیجے ہیں جنہوں نے اسٹیٹ بینک گرائونڈ پر بلوچستان کے خلاف صرف 327گیندوں پر 300رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔19سالہ محمد حریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جب کہ حریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔مجموعی طور پر نوجوان بیٹر دنیا کا 8واں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہے جب کہ جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔
