English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انجمن حریم ادب کے زیر اہتمام آٹھویں حریم ادب کنونشن

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواتین قلمکاروں کی اصلاحی، ادبی، انجمن حریم ادب کے زیر اہتمام ادارہ نور حق میں آٹھویں حریم ادب کنونشن کا انعقاد ہوا۔ جس میں ادب کی نمائندہ اہل قلم خواتین نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی حریم ادب پاکستان کی سرپرست اعلیٰ اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی قیمہ دردانہ صدیقی نے کہا کہ قلمکاروںنے ہر دور میں ذہن سازی کا کام کیا ہے۔ ذہنی انقلاب سے قوموں کی تاریخ میں فیصلہ کن ابواب رقم ہوتے ہیں۔ بانی حریم ادب عقیلہ اظہر نے کہا کہ مقام شکر ہے کہ حریم ادب کا پودا اتنے برگ و بار لایا ہے ،صحت مند ادب کے فروغ میں ادارے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ قلم کی حرمت کا پاس رکھنا کے عنوان سے دلچسپ مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے صدر حریم ادب پاکستان عالیہ شمیم ، معروف کالم نگار افشاں نوید، فریحہ اشرف،بیرون ملک سے آ ئی ہوئی افسانہ نگار رومانہ عمر،صدارتی ایوارڈ یافتہ ادب اطفال کی مصنفہ راحت عائشہ نے ادب
کے مختلف پہلو بیان کیے۔ نگران حریم ادب کراچی عشرت زاہد نے ملٹی میڈیا پریذنٹیشن دی۔ بعد ازاں مصنفات کو اعزازات اور اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب میں 6 ادبی کتب کی رونمائی ہوئی۔ان میں افشاں نوید کی ’’ دنیا میرے آگے‘‘،غزالہ عزیز کی ’’خوشیاں‘‘،شفا ہما کا ناول ’’ جام ہے طلب‘‘،مریم شہزاد کی ’’ نانو دادو اور ہم‘‘ غزالہ ارشد کی’’ انوکھا سفر‘‘اور نیلم حمید کی’’ خواتین کا مقام اور ذمے داریاں‘‘ شامل تھیں۔ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسما سفیر نے شرکا کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے