ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جموں خطے کیلیے6اور وادی کشمیر کیلیے صرف 1اضافی نشست کی سفارش

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی حکومت کے حد بندی پینل نے غیرقانونی طور پر زیر تسلط جموںوکشمیر کی اسمبلی میں ہندو اکثریتی خطے جموں کے لیے6 اضافی نشستوں جب کہ وادی کشمیر کے لیے صرف ایک اضافی نشست کی تجویز پیش کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس طرح کے اقدام سے جموں و کشمیر کی اسمبلی میں جموں
خطے کی43اوروادی کشمیرکی47نشستیں ہوں گی۔شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کے لیے9اور شیڈول کاسٹ (ایس سی)کے لیے7سیٹیں تجویز کی گئی ہیں۔جموں و کشمیر کے ماہرین نے بھارتی حکومت کے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تباہی قراردیاہے اور کہاکہ اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں خاص کر مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی میں مزید اضافہ ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں