کراچی(اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر محمد حسنین بھی بگ بیش میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ان کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ طے پا۔ معاہدے میں پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین کٹنگ نے بھی اہم کردار اداکیا۔بین کٹنگ کا کہناہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین کے ساتھ کھیلا ہوں، وہ بہت تیز بولنگ کرتے ہیں، ان کے آنے سے سڈنی تھنڈر کا بولنگ کمبی نیشن بہت مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ حسنین کوآسٹریلوی وکٹ پر بولنگ کرنیکا مزہ آئے گا،نوجوان پیسر نے سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

