English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 275 رنز سے شکست ، آسٹریلیا کو 2-0 کی برتری

ایلیڈ: آسٹریلین کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کرتے ہوئے ،جین رچرڈسن 5ویںوکٹ لینے والی بال تماشائیوںکو دکھارہے ہیں

ایڈیلیڈ (جسارت نیوز)آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 275 رنز سے ہرا کر 5میچوں کی سیریز میں2-0کی برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم 468 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 192 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ کرس ووکس 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جھائے رچرڈسن نے5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مارنس لابوشین کو پہلی اننگز میں 103 اور دوسری اننگز میں 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ پیر کو ایڈیلیڈ، اوول میں ٹیسٹ کے5ویں اور آخری روز انگلینڈ نے 84 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے جیت کے لئے 386 رنز درکار تھے۔ مڈل آرڈر بلے باز اولی پاپ گزشتہ روز کے ا سکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد مچل اسٹارک کی گیند پر ا سٹیون ا سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ بین ا سٹوکس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 12 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ جوز بٹلر اور کرس ووکس نے7ویں وکٹ میں 61 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا ا سکور 166 تک پہنچا دیا۔ کرس ووکس 44 رنز بنانے کے بعد جھائے رچرڈسن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ 178 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی 8ویں وکٹ گر گئی جب اولی رابنسن 8 رنز بنا کر نیتھن لائن کا نشانہ بن گئے۔ جوز بٹلر بدقسمت رہے اور 26 رنز بنانے کے بعد ہٹ وکٹ آئوٹ ہو گئے۔ جیمز اینڈرسن انگلینڈ کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بنانے کے بعد جھائے رچرڈسن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ اس طرح انگلینڈ کی ٹیم 192 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ جھائے رچرڈسن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ مچل ا سٹارک اور نیتھن لائن نے2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مارنس لابوشین کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے