واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی کانگریس کے ارکان نے جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے اقوام متحدہ کے مناسب ادارے کو بحال کیے جائیں، طالبان کی نہیں، افغان عوام کو مدد کی جائے۔ موسم سرما افغانستان کو تباہی کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق کانگریس ارکان کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کے نام خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے عوام جن کے ساتھ ہم نے گزشتہ 20 سالوں سے جدوجہد کی
ہے، وہ قحط اور معاشی تباہی کے دہانے پر ہیں اور ان کا خیال ہے کہ انسانی تباہی کی روک تھام کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ہمیں طالبان حکومت کی مدد کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے اور ہمیں یقین ہے کہ امریکا طالبان کو قانونی حیثیت نہ دیتے ہوئے افغانستان کی امداد پر منحصر معیشت کے تباہ کن خاتمے کو روکنے میں مدد کے لیے ایک طریقہ اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ طالبان کو نہیں بلکہ افغان عوام کو براہ راست امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی سفارش کر رہے ہیں۔
امریکی ارکان
