English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پینٹاگون نے فوج میں انتہا پسندی پھیلنے کا اعتراف کرلیا

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج کے 100 سے زائد اہل کاروں کا انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 سے زائد فوجیوں نے ایک سال کے دوران کسی نہ کسی شکل میں ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد پینٹاگون نے فوجی اہل کاروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے فروری 2021 ء میں محکمہ دفاع کی صفوں میں انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی پالیسیوں پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔یہ جائزہ اس انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی فوج کے درجنوں سابق ارکان نے 6 جنوری کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے واشنگٹن میں کیپٹل ہل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے