ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 100 ڈالرز پائیں، نیو یارک میئر کا اعلان

نیو یارک: شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے پر آمادہ کرنے کے لیے نیو یارک میئر نے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک کے میئر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند ہفتے بہت ہی چیلنجنگ ہیں، نئے سال سے پہلے بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو 100 ڈالرز دیے جائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام امریکیوں پر فرض ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں، ویکسین نہ لگوانے والے کیلیے اومیکرون فکر مند ہونے کی اچھی وجہ ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر آپ نے ویکسین لگوائی ہے تو آسانی کے ساتھ اپنی چھٹیاں منا سکتےہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا نے وبائی کورونا کی غلط معلومات سے فائدہ اٹھایا، خطرناک غلط معلومات آگے نہ بڑھائی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں