English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم ٹاپ بیٹر ہے، اس کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں،جاوید میانداد

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان جاوید میانداد نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نمبر ون بیٹر ہونے کی وجہ بتادی۔جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بابر اعظم ٹاپ بیٹر ہے، اس کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم بولرز سے بیٹ نہیں ہوتا ، یہ اس کی خاص بات ہے، امید ہے بابر اعظم بہت سے ریکارڈ اپنے نام کریں گے۔جاوید میانداد نے قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے محمد ہریرہ کیلئے کہا کہ اگر کوئی پلیئر ٹرپل سنچری کرتا ہے تو یقینی طور پر وہ پکا کھلاڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے