کراچی (اسٹا ف رپورٹر)جسارت شکایتی سیل میں کراچی کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں نے گیس کی بندش کی شکایات درج کرائی ہیں۔ الکرم مینشن نزد نبی بخش پولیس اسٹیشن ماما روڈ رامسوامی کے رہائشی کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے 24 گھنٹے گیس غائب ہے عوام سلنڈر کے استعمال پر مجبور ہے انہوں جسارت شکایتی سے گذارش کی ہے کہ ہماری شکایت حکام بالا تک پہنچانے میں ہماری مدد کریں۔ جمشید روڈ کے رہائشی نے جسارت شکایتی سیل میںاپنی درج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے علاقے میں کئی روز سے مختلف اوقات میں گیس کی سپلائی بند ہوجاتی ہے،نیوی ہاؤسنگ اسکیم زم زما کلفٹن تین تلوار کے رہائشیوں نے بھی گیس کی عدم فراہمی کی شکایت کی ہے،خداد کالونی کسٹمر نمبر48572400009 نے اپنی شکایت کا اندراج کیا ہے صارف کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر سے گیس کی سپلائی معطل ہے ،صباء ایونیو فیز6 ڈ یفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے رہائشی نے اپنا کمپلین نمبر 1020134033 بھیجا ہے جسارت شکایتی کو بتایا کہ روزانہ صبح ڈھائی تا ساڑھے 6 گیس کی سپلائی بند ہوتی ہے،اسی طرح کے اے ای سی ایچ ایس بلاک 5 کے رہائشی نے اپنا کسٹمر نمبر1571328823درج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گیس نہ آنے کی وجہ سے ہم ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے بھی سلنڈر میں گیس بھر نے کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے کراچی کے رہائشیوں کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے وفاق اور صوبہ کراچی میں گیس کی عدم فراہمی کا فوری نوٹس لیکر گیس کی سپلائی کو یقینی بنائے تا کہ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح کراچی کے شہر ی پرسکون زندگی گزار سکیں۔

