English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: ریل گاڑیوں میں تصادم سے 24افراد زخمی

تہران: ایرانی دارالحکومت میں ریل گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ہے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 24مسافر زخمی ہوگئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح تہران میں واقع چتی گڑھ میٹر و اسٹیشن پر مخالف سمت میں آنے والی 2ٹرینیں ٹکراگئیں۔ تصادم کے نتیجے میں انجن بری طرح سے تباہ ہوا ۔ محکمہ ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، جو ذمہ داران کا تعین کرکے اْن کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے گی۔ زخمیوں میں سے 2کی حالت کو ڈاکٹروں نے تشویشناک قرار دیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے