English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد لوگوں کی مجھ سے توقعات بڑھ گئی ہیں، آصف علی

قومی کرکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد یہ تبدیلی آئی ہے کہ لوگوں کی مجھ سے توقعات بڑھ گئی ہیں لہذاکوشش ہے زیادہ محنت کروں اور لوگوں کی امیدوں پر پورا اترئوں۔لاہور میںمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی نے آئندہ سال آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے میچز پاکستان کے مختلف وینیوز پر ہوں گیاس لیے پاکستان کے کرکٹ شائقین میچز سے لطف اندوز ہوں گے ، ہماری بھی کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا کی ٹیم جو ایک مضبوط ترین ٹیم مانی جاتی ہے اس کے خلاف اچھا کھیلیں اور فینز کی توقعات پر پورا اتریں۔ ہارڈ ہٹنگ بیٹنگ کے لیے مشہور آصف علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کیلئے بہت پرجوش ہوں، خوشی ہے،پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی اور فینز اسٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکیں گے۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنی ٹیم کے لیے سو فیصد دوں ، اس مرتبہ بھی اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کا بہت دکھ ہوا لیکن جن افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے لیے دعا گو ہوں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آصف علی کو شدید تنقید کا سامنا تھا لیکن ورلڈکپ میں انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ سے اس تنقید کا جواب دیا ۔ آصف علی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد یہ تبدیلی آئی ہے کہ لوگوں کی مجھ سے توقعات بڑھ گئی ہیں، کوشش ہے زیادہ محنت کروں اور لوگوں کی امیدوں پر پورا اتروں۔کرکٹر نے کہا کہ تنقید کرنا لوگوں کا حق ہے جب اچھا پرفارم نہیں کریں گے تو لوگ باتیں کریں گے، ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دی تو لوگوں نے بہت سپورٹ بھی کیا۔آصف علی نے کپتان بابراعظم اور رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے بیٹنگ میں ایک معیار قائم کیا ہے، دعا ہے اللہ تعالی بابر اور رضوان کو ایسے ہی کامیابی دیتے رہیں اور پاکستان کے لیے ریکارڈ بنتے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے