English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت کا الیکٹرانک بسیں چلانے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور: محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے الیکٹرانک بسیں چلانے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی ۔

کمیٹی میں وزیر ٹرانسپورٹ، وزیر توانائی، وزیر ماحولیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری انرجی شامل ہوں گے۔ کمیٹی پراجیکٹ کا مکمل جائزہ لے کر اسے شروع کرنے کیلئے حکومت کو تجاویز دے گی۔ کمیٹی یہ بھی فیصلہ کرے گی کہ صوبے کے کن شہروں میں الیکٹرک بسیں چلیں گی۔

کمیٹی الیکٹرانک بسوں کے کرایے کا بھی تعین کرے گی۔ کمیٹی یہ بھی فیصلہ کرے گی کہ مذکورہ بسوں کو حکومت خود چلائے گی یا انہیں آئوٹ سورس کر دیا جائے گا۔ کمیٹی کی سفارشات کے بعد حکومت منصوبے کا آغاز کر دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے