English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“منی بجٹ لانے کا فیصلہ قابل مذمت، حکومت عملاً مفلوج ہو کر رہ گئی ہے “

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ منی بجٹ لانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ بل منی بجٹ منظور نہ ہونے کے ڈر سے اب اس کو آرڈیننس کی صورت میں لانا چاہتی ہے جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔

جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ  حکومت ذہنی طور پر مفلوج ہوچکی ہے۔ ان میں اتنی سکت نہیں کہ منی بجٹ کو پارلیمنٹ میں لاسکیں، پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے صدارتی آرڈیننس کے زریعے منی بجٹ لانے کا اقدام جمہوریت اور پارلیمنٹ کا مذاق بنانے کے مترادف ہے ۔

رہنما جماعت اسلامی  نے کہا کہ موجودہ حکمران ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے وقت گزاری کر رہے ہیں جس کا نتیجہ خیبر پختو نخوا میں دیکھا جا سکتا ہے ۔عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزراء میڈیا کے سامنے بیٹھ کر غیر سنجیدہ زبان و بیان اختیار کرتے ہیں عوام کے اصل مسائل کے حل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاتا بلکہ پٹرولیم اورمہنگائی میں اضافہ ہونے باتیں قوم بتا کر افسرداہ کیا جاتا ہے ۔وفاقی وزراء اور مشیروں کا رویہ افسوسناک ہے پہلے وہ  الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کے ساتھ دھمکی آمیز روئی اخیتا ر کرتے ہیں  اور بعد میں  الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لیتے ہیں، ان لوگوں نے اداروں کے تقدس کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ اگر ان سے نجات حاصل نہ کی گئی تو قومی اداروں کا  وقار ختم اور سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین برسوں میں پنجاب اسمبلی کے صرف 37اجلاس ہوئے جن مین 82بلز کی منظوری کی گئی مگر عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کردار محض کٹھ پتلی سے زیادہ کچھ نہیں۔ صوبے کے عوام بے یارو مددگار چھوڑدیے گئے ہیںجبکہ وزیر اعلیٰ محکموں کو اظہار ناپسندیدگی کے خطوط جاری کررہے ہیں۔

 محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی صرف اشتہاروں میں نظر آتی ہے، جبکہ زمینی حقائق اس سے بالکل مختلف ہیں۔ عوام پریشان حال اور شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو لوٹا اور موجودہ حکمرانوںنے تو بیڑہ ہی غرق کردیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے