English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ ریلوے کا غیر سرکاری افراد کو کرائے پر دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور: محکمہ ریلوے کی سرکاری رہائشگاہیں غیر سرکاری افراد کو کرایہ پر دینے کی شکایات سامنے آنے پر رہائشگاہیں کرایہ پر دینے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 سرکاری رہائشگاہ اور بنگلوں سے متصل سرونٹ کوارٹرز کو کرایہ پر دینے والے افسران و ملازمین کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کئے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو ریلوے نثار احمد میمن کی ہدایت پر مراسلہ جاری کردیا گیا۔

 یکم جنوری سے ملک بھر میں انسپکشن کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، ریلوے میں بڑے پیمانے پر سرکاری کوارٹر اور بنگلوں سے متصل سرونٹ کوارٹرز کو کرایہ پر دیا گیا ہے، افسران اور ملازمین کوارٹرز اور بنگلے الاٹ کروانے کے بعد عام پبلک کو کرایہ پر دے دیتے ہیں۔

 ریلوے حکام کی جانب سے آئی جی ریلوے سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان کو انسپکشن کرنے کی ہدایت کی۔مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پبلک پراپرٹی کو کرایہ پر دینا قانونی طور پر جرم ہے، ایسے افراد کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

 سرکاری رہائشگاہیں کرایہ پر دینے والے افراد سے گزشتہ تین سال کے 25 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے