English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر پیسے ہتھیانے والے ملزم کی ضمانت منظور

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر پیسے ہتھیانے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم یاسر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض رہا کرنے کاحکم دے دیا ۔ مسٹر جسٹس محمد طارق ندیم نے ملزم محمد یاسر کی دائر ضمانت درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل میاں داد نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کیخلاف مدعی کاشف نے ایف آئی اے میں جھوٹا مقدمہ درج کروایا، مدعی کاشف خود بیرون ملک گیا، 11 ماہ بیرون ملک خود ملازمت تلاش کی۔

 درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی اور ملزم محلے دار ہیں، انسانی بنیادوں پر ملزم کے بھائی نے مدعی کی بیرون ملک ملازمت میں مدد کی، مدعی کا دبئی میں ملزم یاسر کے بھائی فیصل سے کاروباری تنازعہ ہوا، مدعی نے پاکستان آکر فیصل کے بھائی یاسر پر ملازمت کے نام پر 4 لاکھ 80 ہزار لینے کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کا جرم ضابطہ فوجداری کی ممنوعہ دفعات میں آتا ہے، استدعا ہے کہ ضمانت خارج کی جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم یاسر کی ضمانت منظور کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے