English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمارے حال کو تباہ کرنیوالا شخص گھر جانے کی تیاری کرے ، مریم نواز

لاہور: ن لیگ کے صدر شہبازشریف خواجہ سعد رفیق کے والد کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کررہے ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی نیالفور واپس لی جائے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے