
چندی گڑھ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہرلدھیانہ کی عدالت کے احاطے میں دھماکے سے2افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکاصبح کے وقت عدالتی احاطے کی عمارت کی پہلی منزل پرواقع بیت الخلا میں ہوا۔ دھماکے کی شدت سے شیشے ٹوٹ گئے اوردروازوں کوبھی نقصان پہنچا۔ واقعے میں 5افراد زخمی بھی ہوئے،جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں مشتبہ افراد سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
