نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ سے پریشانی کے باعث بھارتی وزیر خارجہ میانمر کے دورے پر پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے میانمر میں باغی فوج کے کٹھ پتلی عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں۔ بھارتی وزار خارجہ کے مطابق اپنے 2روزہ دورے کے دوران شرنگلا نے ریاستی انتظامی کونسل، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے میانمر کے پاس چین کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ ادھر عالمی پابندیوں کے باوجود میانمر سے تعلقات توڑنا بھارت کے لیے مشکل ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس فروری میں میانمر کی فوج نے آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سے یہ بھارت کے کسی اعلیٰ عہدیدار کا میانمرکا پہلا دورہ ہے۔

