اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی ختم کرانے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا کے پی الیکشن سے متعلق خوشیاں منانا حیران کن ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے، اگر نواز شریف کی سزا ختم کرنی ہے تو ساری جیلیں کھول دینی چاہئیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں ایلیٹ مائنڈ سیٹ نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا گیا،غریب کیلئے کسی نےنہ سوچا،.22کروڑ کے پاکستان کو بہت مضبوط ہونا چاہیے تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چینی حکومت نے نچلے طبقے کو اوپر لا کر ترقی کی، عام آدمی اور کم آمدن والے کو پہلی مرتبہ اپنا گھر بنانے کا موقع ملا ہے،تعمیراتی شعبے کے فروغ سے ہماری معیشت بہت بہتر ہوگی۔

